5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
لوڈ شیڈنگ میں یکم مئی سے کمی شروع ہوجائیگی، پیپکو کا دعوی?
NoImage -
لاہور…ملک میں موسم بہتر ہونے سے بجلی کاشارٹ فال4ہزار میگاواٹ سے بھی کم ہوگیا ہے تاہم صارفین کو لوڈشیڈنگ میں فوری کوئی ریلیف نہیں مل سکا ?پیپکوکا کہناہے کہ لوڈشیڈنگ میں یکم مئی سے کمی ہوگی?پیپکو کے اعدادو شمار کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار10ہزار278میگاواٹ ، طلب 14 ہزار 259 میگاواٹ ہے اس طرح بجلی کاشارٹ فال 3 ہزار 981 میگاواٹ ہوگیاہے? لیکن شارٹ فال کم ہونے کے باوجودلاہور سمیت شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ9 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں13گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے?جس سے صارفین کو مشکلات کا سامناہے?پیپکوحکام کا کہناہے کہ یکم مئی سے لودشیڈنگ دورانیہ6سے8 گھنٹے پر آ جائے گا ?