تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کے ای ایس سی نے ہماری ایک نہ سنی اور بجلی کاٹ دی، ڈاکٹر سیمی جمالی

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8683 -
کراچی…جناح اسپتال کی ڈائریکٹر سیمی جمالی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے ای ایس سی نے یہ دیکھے بغیر کہ جناح بڑا اسپتال ہے ،بجلی کاٹ دی? انہوں نے کہا کہ کے ای ایس سی نے جب واجبات کی ادائیگی کیلئے مطالبہ کیا تھا تو انہیں بتایا گیا تھا کہ سیکریٹری صحت سے بات ہو گئی ہے، کاغذی کارروائی میں کچھ دن لگیں گے لہذا دو سے تین ہفتے تک کا وقت دیا جائے تاہم انہوں نے بد قسمتی سے ہماری نہ سنی اور بجلی کاٹ دی? انہوں نے کہا کہ کے ای ایس سی کو جناح اسپتال پر رحم کی نگاہ کرنی چاہیے? ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسپتال کے پاس ہزار کے وی اے کا جنریٹر ہے جو بیک اپ سپورٹ فراہم کرتا ہے تاہم جتنی ضرورت ہے اس کے بقدر اس جنریٹر سے مدد نہیں ملتی?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.