تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

آتش فشانی راکھ سے فضائی کمپنیوں کو1.70ارب ڈالر کا نقصان

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8683 -
برسلز…یورپی فضائی حدود میں پھیلنے والی آتش فشانی راکھ کی وجہ سے اب تک فضائی کمپنیوں ایک ارب ستر کروڑ ڈالرز کا نقصان ہوچکا ہے? برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق گرد و غبار جمعے تک برقرار رہنے کا امکان ہے ? کابل میں نیٹو کی ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ راکھ کی وجہ سے یورپی فضائی حدود بند ہونے کے سبب چھ ہزار سے زائد اتحادی فوجیوں کی افغانستان آمد میں تاخیر ہوگئی ہے ? اس کے علاوہ اسلحے ، خوراک اور دیگر سامان کی ترسیل میں بھی تاخیر ہورہی ہے ?برطانوی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جمعے سے جنوب مغربی سمت سے ہوائیں چلنی شروع ہوجائیں گی جس کے بعد برطانوی فضائی حدود سے راکھ صاف ہونے کا امکان ہے ?انٹرنیشنل ائر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مطابق چھ روز کے دوران فضائی کمپنیوں کو تقریباً ایک ارب ستر کروڑ ڈالرز کا نقصان ہوچکا ہے ?یورپ کے بین الحکومتی فضائی ادارے یورو کنٹرول کا کہنا ہے کہ راکھ کی وجہ سے اب تک پچانوے ہزار پروازیں منسوخ ہوچکی ہے ? یورو کنٹرول کے مطابق بیس ہزار فٹ سے زیادہ بلندی پرپرواز کرنے والے طیاروں کے لئے یورپی فضائی حدود کھول دی گئی ہیں لیکن اس سے کم بلندی پر پروازوں پر پابندی ہے ? پیرس کے چارلس ڈی گال ائر پورٹ سے طویل فاصلے کی پروازیں بحال ہوگئی ہیں ? ڈنمارک نے بھی اپنی فضائی حدودمکمل طور پر کھول دی ہیں جبکہ برطانیہ کے تمام ہوائی اڈے بھی کھول دیئے گئے ہیں ?لندن کے سب سے مصروف ائرپورٹ ہیتھرو پر آج آج ہی 25 پروازیں پہنچیں لیکن کوئی پرواز روانہ نہیں ہوئی?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.