5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
لکی مروت میں ٹریلر اور کوچ میں تصادم،10افراد جاں بحق
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8684 -
لکی مروت …خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ٹریلر اور کوچ کے تصادم میں دس افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے?پولیس کے مطابق حادثہ علاقہ ملنگ اڈہ کے قریب پیش آیا جہاں بنوں سے آنے والا ٹریلر ایک بچے کو بچانے کی کوشش میں سامنے سے آنے والی کوچ سے ٹکرا گیا ?حادثے میں بچے سمیت دس افراد جاں بحق اور خاتون سمیت سات افراد زخمی ہوئے?لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اور لکی سٹی اسپتال منتقل کیاگیاہے?ٹریلر کا ڈرایئور موقع سے فرار ہوگیا ??پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے?