تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ہاکی ٹیم کے کپتان ذیشان اشرف کا اذلان شاہ ہاکی کھیلنے سے انکار

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8684 -
کراچی…پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان ذیشان اشرف نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار کردیا،ذیشان اشرف کا کہنا ہے کہ کچھ دن آرام کرنا چاہتا ہوں،،فیصلے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو آگاہ کردیا ہے?جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان ذیشان اشرف نے کہا کہ وہ مسلسل ہاکی کھیل کر تھکاوٹ کا شکار ہوگئے ہیں،اور کچھ دن آرام کرنے کو ترجیح دیں گے اس لئے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار کردیا ہے،انہوں نے کہا یہ تاثر غلط ہے کہ وہ غیر ملک ہاکی کھیلنا چاہتے ہیں اس وجہ سے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ نہیں کھیل رہے،ذیشان اشرف نے کہا کہ نہ وہ فیڈریشن کو بلیک میل کررہے ہیں اور نہ ہی ان کے کوئی مطالبات ہیں وہ صرف آرام کرنا چاہتے ہیں،اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنت کے بعد جو بھی کیمپ لگے گا اس میں شرکت کروں گا،ذیشان اشرف نے کہا کہ انہیں کپتانی کا کوئی شوق نہیں اگر بعد میں فیڈریشن نے کپتانی نہیں دی تو فیصلہ قبول ہوگا?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.