5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کے ای ایس سی نے جناح اسپتال کی بجلی بحال کر دی
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8684 -
کراچی…کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر منقطع کی گئی جناح اسپتال کی بجلی بحال کر دی? اسپتال ذرائع کے مطابق جناح اسپتال پرکے ای ایس سی کے 2 کروڑ 28لاکھ روپے واجب ادا ہیں،جس کی بناء پر کے ای ایس سی نے بجلی کی فراہمی منقطع کر دی تھی? ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق کے ای ایس سی حکام کو آگاہ کر دیا گیا تھا کہ یہ ایک بڑا اسپتال ہے جہاں متعدد امور بجلی کی عدم فراہمی کی بناء پر رک جائینگے تاہم انہوں نے ہماری ایک نہ سنی اور بجلی کاٹ دی? تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کے ای ایس سی نے جناح اسپتال کی بجلی بحال کر دی ہے?