5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
حکومت عوام کو بجلی کی تسلی بخش فراہمی میں ناکام
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8684 -
کراچی…مشہور شاعر احمد فراز نے کہا تھا کہ
ایسی تاریکیاں آنکھوں میں بسی ہیں کہ فراز
رات تو رات ہے ہم دن کو جلاتے ہیں چراغ
لیکن ملک میں جاری لوڈشیڈنگ نے جہاں مقابلے پر آنے والی ہر دیوار کو گرادیا ہے چمن کی ایک شاہراہ جہاں سرکاری دفاتر قائم ہیں، اسٹریٹ لائٹس دن میں بھی روشن ہیں?نہ جانے کون سے اندھیرے دور کرنے کیلیے؟ملک بھر میں بجلی کے بحران میں کوئی کمی نہیں آسکی ہے،صبح ہو یا شام بجلی فراہم کر نے والے ادارے پر عزم ہیں کہ وہ عوام کو شدید گرمی کے موسم میں بجلی میں سکون نہیں لینے دیں گے?دوسری جانب واجبات کی عدم ادائیگی پر کے ای ایس سی نے جناح اسپتال کی بجلی کاٹ دی گئی? تاہم پہلی قسط کی ادائیگی کی یقین دہانی پر بجلی بحال کر دی گئی?اسپتال ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ اسپتال میں آپریشن جاری تھے جب بجلی منقطع کی گئی جس سے تعطل پیدا ہوا اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا?ادھر گزشتہ رات بلوچستان کے13 اضلاع رات بھر تاریکی میں ڈوبے رہے? ضلع نوشکی میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ہے? شمالی بلوچستان میں18سے20گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے? تو دوسری جانب چمن شہر کی شاہراہ سٹی روڈ جہاں ڈپٹی کمشنر اور دیگر سرکاری افسروں کے دفاتر موجود ہیں? رات کے ساتھ ساتھ دن میں بھی اسٹریٹ لائٹس اپنی آب و تاب سے چمک رہی ہوتی ہیں اور لاکھوں غریب شہری بجلی کی آمد اور پینے کا پانی بھرنے کیلئے ترستے رہتے ہیں? صوبہ سندھ کے شہری علاقوں میں مجموعی طور پر10 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں14سے16گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے?کراچی میں چار سے پانچ گھنٹوں کی غیر اعلانی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے جبکہ کئی علاقوں میں طویل بریک ڈاؤن اور کیبل فالٹس کے باعث طویل دورانئے تک بجلی کی معطلی سے شہری اذیت میں مبتلا ہیں? پنجاب کی صورتحال بھی کچھ مختلف نظر نہیں ہے، تجارتی و صنعتی شہروں فیصل آباد اورملتان سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ مجموعی طور پر16سے18گھنٹے ہے اور صنعتی علاقوں میں بھی کم از کم6 گھنٹْے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے?صوبہ خیبر پختون خوا میں بھی بجلی کی بندش نے گھریلوصارفین کی پریشانیوں میں اضافہ اور محنت کش طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے?مالاکنڈ ڈیویژن میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ16گھنٹے سے تجاوز کرگیا ہے? صوبے کے جنوبی اضلاع کے شہری ودیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا مجموعی دورانیہ14سے16 گھنٹے تک جاپہنچا ہے? گڈانی میں واقع دنیاکے سب سے بڑے شپ بریکنگ یارڈمیں بجلی دن بھر میں صرف چند گھنٹوں کے لئے فراہم کی جاتی ہے?