تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ایل این جی کیس:بولی میں شریک نہ ہونیوالی کمپنی کو ٹھیکا کیسے دیا، عدالت

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8684 -
اسلام آباد…چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ایل این جی گیس درآمد کیس کی سماعت دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ بولی میں شامل نہ ہونے والی کمپنی کو ٹھیکا کیسے دیا گیا ؟ کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ?وزارت پیٹرولیم کے اسپیشل سیکرٹری جی اے صابری نے عدالت کو بتایا کہ سوئی سدرن گیس نے وزیر پیٹرولیم کو خط لکھا تھا کہ ایل این جی کا قلیل المدتی کانٹریکٹ شیل کو دیا جائے? انہوں نے کہا کہ جی ڈی ایف سوئس اور شیل اظہار دلچسپی میں شامل نہیں ہوئے تھے?اسپیشل سیکرٹری پیٹرولیم نے عدالت کو بتایا کہ فوجی ویٹول کی پیش کش کو ای سی سی میں شامل نہیں کیا گیا تھا،اس پر عدالت نے ان سے استفسار کیا کہ فوجی ویٹول کو آگاہ کیا تھا کہ ان کی پیش کش کو شامل نہیں کیا گیا،اس پر جی اے صابری نے کہا کہ ایسا نہیں کیا گیا?جی اے صابری نے عدالت کو بتایا کہ مشعل پراجیکٹ کیلئے 5 کمپنیوں کو نوٹس دیاگیاتھا?عدالت نے استفسار کیا کہ جب چھٹی کمپنی کو پراجیکٹ کے لئے شامل کیا گیا تھا تو اس کیلئے اشتہار دیاجاناچاہیئے تھا?سماعت کل تک کیلئے ملتوی کر دی گئی ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.