تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

سپریم کورٹ بار نے ججز تقرری کمیشن کو چیلنج کر دیا

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8684 -
اسلام آباد…سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن نے ججوں کی تقرری پرجوڈیشل کمیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے? سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بار کے صدر قاضی انور نے کہا کہ بار کی طرف سے حامد خان، رشید اے رضوی اورمیں عدالت میں پیش ہوں گے? انہوں نے کہا کہ موجودہ اسمبلی آئین ساز نہیں بلکہ قانون ساز ہے? ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ بھی آئینی ترامیم کو کالعدم قرار دے چکی ہے? بار کے سابق صدر اعتزاز احسن اور علی احمد کرد سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے جواب دینے سے انکار کیا? قاضی انور نے کہا کہ کراچی سے چترال تک تمام وکلاء ہمارے ساتھ ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.