5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بجلی کابحران ، پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، شہباز شریف
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8684 -
لاہور…وزیر اعلی? پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت بجلی کے شدید بحران میں مبتلا ہے،بجلی کے بحران کے پنجاب پرمنفی اثرات ہوئے، پنجاب کی آبادی پاکستان کے سب صوبوں سے زیادہ ہے?لاہور میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی? پنجاب نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے باعث معیشت شدیدبحران کاشکارہے اورصورتحال انتہائی گھمبیرہے،حکومت کویہ مسائل حل کرناچاہئیں?انہوں نے کہا کہ وزرائے اعلی? اوروزیراعظم2دن تک مشاورت کرتے رہے،کل اقدامات کرینگے?انہوں نے لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج پرپولیس کارروائی پرمعذرت کی?شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بجلی پیداکرنے کاکوئی منصوبہ چندہفتوں میں وجودمیں نہیں آسکتا?بجلی کے بحران سے سب سے زیادہ پنجاب متاثرہوا،بھاشاڈیم کو2002میں شروع کیاجاتاتوبجلی کابحران پیدانہیں ہوتا،2سالوں میں جن منصوبوں پرکام شروع ہوسکتاتھاوہ نہیں ہوا?انہوں نے کہا کہ ہفتے میں2چھٹیوں کیخلاف ہوں لیکن موجودہ حالات میں ایساکرناپڑیگا?بجلی بچانے کیلئے ہفتے میں2چھٹیاں کی جائیں،تمام اسٹیک ہولڈرزسرجوڑکربیٹھیں اوربحران کاحل تلاش کریں?