تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

قصہ خوانی بازار دھماکا: دہشتگردوں کا ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہے، آئی جی ملک نوید

NoImage -
پشاور…جنگ نیوز…آئی جی خیبر پختونخواہ ملک نوید نے کہا ہے کہ قصہ خوانی بازار میں دھماکہ کرنے والے تمام دہشت گردوں کا ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہے ،دہشت گرد لیڈر قبائلی علاقوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں، پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخواہ ملک نوید نے کہا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والی موبائل سمیں پولیس کے قبضے میں ہیں ،ان سموں سے 3500 کالز کی گئی تھیں جن لوگوں کو کالز کی گئی ہیں ان کی تحقیقات کے لئے پولیس کی گیارہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،قصہ خوانی بازار میں خصوصی طور پر پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے،خودکش حملہ آور نے خود کو جلسے میں نہیں اڑایا ،آئی جی پختونخواہ نوید ملک کا کہنا تھا کہ صوبے میں حکومت کی رٹ مضبوطی سے قائم ہے ،دہشت گردوں لیڈر قبائلی علاقوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں،حکومت کی مناسب سکیورٹی اقدامات سے دہشت گردوں کے حوصلے پست ہو رہے ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.