5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
جعلی ڈگری والے سیاستدان بن سکتے ہیں تو پڑھے لکھے کیوں نہیں،مصطفی کمال
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8685 -
کراچی … سابق ناظم کراچی سید مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ جعلی ڈگریاں والے سیاستدان بن رہے ہیں توپڑھے لکھے لوگ سیاست کے میدان میں کیوں نہیں آسکتے ?یہ بات انہوں نے کراچی میں جناح وومن یونیورسٹی کے سالانہ مجلے کی تقریب رونمائی کے موقع پر کہی ?سید مصطفی کمال کا کہنا تھاکہ جاگیرداراور سرمایہ دار طبقہ ہی ملک پر حکومت کرتا رہاہے ،لیکن اب وقت آگیاہے کہ پڑھے لکھے لوگوں کو چاہئے کہ وہ ڈاکٹربننے کے بجائے سیاست کے میدان میں بھی آئیں کیونکہ سیاست کرنا صرف جعلی ڈگری والوں کا ہی کام نہیں?سابق ناظم کراچی نے کہاکہ 2012میں کراچی کے لئے نیا مسئلہ لوڈشیڈنگ کے بجائے پانی ہوگا ہمیں آج آنے والے کل کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لے لئے سوچنا ہوگا?