5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ایران اور ترکی کا دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے پر اتفاق
NoImage -
تہران…جنگ نیوز…ایران اور ترکی نے دنیا کے تمام ممالک کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ?غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے صدر محمود احمدی نژاد کے ساتھ ملاقات میں ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم دنیا کے تمام ممالک سے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے بارے ایران کے مطالبے کے بھر پور حامی ہیں جبکہ تہران میں ہونے والی حالیہ جوہری کانفرنس میں ہدف کے حصول کے لئے انتہائی اہم ثابت ہو سکتی ہے? اس موقع پر ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ تہران اور ترکی ایک دوسرے کے تعاون اور مشاورت کو فروغ دیکر علاقائی و عالمی سطح پر تمام اہم امور میں انتہائی مثبت کردارادا کر سکتے ہیں? انہوں نے کہا کہ خطے کے امن و استحکام کے لئے بھی دونوں ممالک کے درمیان تعاون دوطرفہ مفاد میں ہے?