تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

سرحد پار دہشت گردی بنیادی تشویش کا معاملہ ہے،بھارت

NoImage -
نئی دہلی…جنگ نیوز…بھارت نے سرحد پار دہشت گردی کو بنیادی تشویش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو تعلقات کے دیگر پہلوؤں پر پیش رفت سے قبل اس اہم مسئلے کے حل کے لئے مزید بہت کچھ کرنا ہو گا، یہ بات بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے کہی?انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے اور حال ہی میں ہمسایہ ملک کے ساتھ مذاکرات کے آغاز کے لئے کوششیں کی گئی ہیں تا کہ پاکستان کو یہ باور کرایا جا سکے کہ ایک دفعہ دہشت گردی کا سوال حل ہو جائے تو پھر دیگر چیزوں پر پیش رفت کی جائے وہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کی خارجہ پالیسی پر تنقید کا جواب دے رہے تھے ،ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ سکیورٹی پر غور ملک کی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے ،فروری میں پاک بھارت سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اپنے طور پر پہل بھارت نے کی تھی اور اس میں کسی کی مداخلت نہیں تھی ، سیکرٹری خارجہ مذاکرات کا مقصد پاکستان کو سرحد پار دہشت گردی کے حوالے سے ہماری تشویش سے آگاہ کرنا تھا اور ہم نے جو پیغام پہنچانا تھا پہنچایا اور ان مذاکرات میں دونوں ملکوں نے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا تھا تا کہ بھارتی سیکرٹری خارجہ بھی پاکستان کا دورہ کر سکیں?انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو امریکی ہتھیاروں کی فراہمی پر اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے جبکہ امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ سرحد پار دہشت گردی پر بھارت کی تشویش کے معاملے کو حساس سمجھتا ہے ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.