تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

شیو سینا کا آئی پی ایل پر پابندی کا مطالبہ

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8686 -
ممبئی … ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے سربراہ بال ٹھاکرے نے ملک میں کرکٹ کو بچانے کیلئے متنازع آئی پی ایل پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا ہے ? میڈیا رپورٹ کے مطابق یہاں جاری اپنے بیان میں بال ٹھاکرے نے کہا ہے کہ آئی پی ایل کمشنر للیت مودی اور وزیر مملکت برائے امور خارجہ ششی تھرور نے کے درمیان جاری تنازع نے کرکٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے لہ?ذا کرکٹ کو بچانے کیلئے آئی پی ایل پر پابندی عائد کردی جائے ?انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت کو واقعی معروف کھیل سے متعلق تشویش ہے تو انہیں متنازع لیگ پر فوری پابندی عائد کردینی چاہیے ?انہوں نے کہا کہ پورا تنازع پیسے کے گرد گھومتا ہے، اس لئے آئی پی ایل تھری میں شامل تمام کھلاڑیوں سے تحقیقات ہونی چاہئیں? انہوں نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے کہ آئی پی ایل کی ٹیم ممبئی انڈینز جو مسلسل جیت رہی تھی اچانک گزشتہ میچ میں کولکتا نائٹ رائیڈرز سے شکست کھا گئی ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.