تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

شعیب، ثانیہ کل پاکستان پہنچیں گے، استقبالیہ کارڈز تقسیم

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8686 -
حیدر آباد دکن،لاہور…قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ہمراہ کل پاکستان پہنچیں گی ?سیالکوٹ میں استقبالیہ کارڈ تقسیم کر دیئے گئے جبکہ لاہور میں ولیمہ کی تقریب میں 12 سو سے زائد مہمانوں کی شرکت کی دعوت دیئے جانے کا امکان ہے?دوسری جانب ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سسرالیوں کے لئے شاپنگ میں مصروف ہیں?میڈیا رپورٹس کے مطابق شعیب ملک اپنی اہلیہ کے ہمراہ کل پاکستان آئیں گے? اس سلسلے میں استقبالیہ کے لئے ایک ہزار کے قریب کارڈز تقسیم کر دیئے گئے ہیں ،ذرائع کے مطابق شعیب ملک اور ثانیہ ملک کا استقبالیہ ایک سیالکوٹ اور ایک لاہور میں ہوگا?ثانیہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سسرالیوں کے لئے شاپنگ میں مصروف ہیں ،ایک رپورٹ کے مطابق لاہور میں ولیمہ کی تقریب میں 12 سو سے زائد مہمانوں کو شرکت کی دعوت دی جارہی ہے ،شعیب ملک کے خاندانی ذرائع کے مطابق لاہور میں فائیو سٹار ہوٹل بک کرا لیا گیا ہے?ہوٹل ذرائع کے مطابق مہمانوں کی تواضع ون ڈش سے کی جائے گی ،بھارت سے بھی 15 سے20 مہمانوں کی شرکت متوقع ہے، ہوٹل انتظامیہ نے مقامی پولیس سے فنکشن کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کا مطالبہ کیا ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.