تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پنجاب نے سب کوآزمالیا ، ایک موقع الطاف حسین کو بھی دیں، فاروق ستار

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8686 -
کہوٹہ…قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈراور وفاقی وزیر ڈاکٹرفاروق ستارنے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام سے کہا ہے کہ انہوں نے سیاسی ومذہبی جماعتوں کوآزمالیا اب ایک موقع الطاف حسین کو بھی دیں ? پنجاب کے شہرکہوٹہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے ہمیشہ دوفیصدمراعات یافتہ طبقے کے لوگوں کو منتخب کرکے ایوانوں میں بھیجا ? لیکن ان لوگوں نے منتخب ہوکر پنجاب کے عوام کو بھلا دیا اوران کے مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی? انہوں نے کہا کہ موورثی سیاست ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ?بڑی بڑی سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے ہمیشہ اپنے بیٹے بیٹیوں،بھائی بہنوں اور دیگر رشتے داروں کومنتخب کرایا ? لیکن اس کے برعکس ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کبھی اپنے کسی بھائی،بہن یا رشتے دار کوایک مرتبہ بھی پارلیمنٹ کارکن نہیں بنایا?فاروق ستار نے کہا کہ پنجاب کے عوام ایک موقع الطاف حسین کودیں?ایم کیوایم تعلیم،صحت، بجلی،پانی کے شعبوں کوترقی دے گی اورملک سے مہنگائی ،غربت اور بے روزگاری کامکمل خاتمہ کردے گی?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.