5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سونیا گاندھی نے پاکستانی عوام کیلئے پھولوں کا تحفہ بھیجا ہے،فردوس عاشق اعوان
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8686 -
لاہور… وفاقی وزیر برائے بہبود آبادی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سونیا گاندھی نے پاکستانی عوام کیلئے پھولوں کا تحفہ بھیجا ہے، وفاقی وزیر نے یہ بات شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی میں شرکت کے بعد بھارت سے واپس پہنچنے پر لاہور ایئر پورٹ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہی? ثانیہ شعیب کی شادی کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کی شادی پاک بھارت تعلقات میں میرج ڈپلومیسی کا باعث بنی،دونوں ممالک کے درمیان سرکاری سطح پررابطہ بھی اسی شادی کے باعث ہوسکا? فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارتی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے لیے بات کی گئی?