5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
اٹارنی جنرل پاکستان کی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8686 -
اسلام آباد…اٹارنی جنرل پاکستان جسٹس ریٹائرڈمولوی انوارالحق کی تقرری کوکالعدم قراردینے کے لئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست داخل کردی گئی ہے? درخواست گزار اسلم گھمن ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ مولوی انوار الحق نے تین نومبر کو پی سی او پر حلف لے کر سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی تھی اور سپریم کورٹ کے14ججز نے پی سی او کا حلف لینے والے ججز کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی شروع کردی تھی ، جس پرانہوں نے بطورجج ہائی کورٹ استعفی? دے دیاتھا?درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایسا شخص جو عدالت کے فیصلوں کی خلاف ورزی کرتا ہو ، اٹارنی جنرل کے آئینی عہدے پر کیسے کام کر سکتا ہے?