تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ہفتے میں دو چھٹیوں اورکاروباری ادارے رات8 بجے بند کرنے کی تجویز

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8687 -
اسلام آباد… لوڈشیڈنگ کادورانیہ آٹھ سے چارگھنٹے یومیہ کرنے کے لئے حکومت کونکات تجویزکئے گئے ہیں ،جن میں ہفتے میں دوچھٹیاں تجارتی مراکز کورات آٹھ بجے بندکرنااوربل بورڈزکوختم کرناشامل ہے? یہ تجاویزتوانائی کی بچت کے لئے بنائی جانے والی چارکمیٹیوں نے وفاقی وزیرپانی وبجلی کوپیش کیں ، کہاگیاہے کہ ان اقدامات سے دوہزارمیگاواٹ تک بجلی کی بچت کی جاسکے گی ? دیگرتجاویزمیں ملک بھر کے شادی ہالز کو رات آٹھ سے گیارہ جبکہ کراچی کے شادی ہالز کو رات نو سے بارہ کے دوران اپنے فنکشن مکمل کرنے کاپابندبنایاگیاہے، صنعتی یونٹس کے لئے متبادل دنوں میں تعطیل کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے? گھڑیوں کو ایک گھنٹہ آگے کرنے کی تجویز پر اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث اسے مستردکردیاگیا?بجلی کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لئے سی این جی اسٹیشنز کی ملک بھر میں ایک دن لوڈشیڈنگ کرنے اور کھاد فیکٹریوں سے گیس سپلائی روکنے کی سفارش بھی کی گئی ہے? وزارت خزانہ نے یقینی دہانی کرائی ہے کہ سرکولرقرض ختم کرنے کے لئے ایک سوسولہ ارب روپئے اگلے پندرہ دنوں میں اداکردئے جائیں گے? دیامر بھاشا ڈیم، اور بونجی ڈیم کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرنے اور تعمیراتی کام جلدشروع کرانے کی سفارش بھی کی گئی ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.