5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پاکستان میں جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ کاانقلاب دستک دے رہا ہے،الطاف حسین
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8687 -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ اور محروم ومظلوم عوام کاانقلاب دستک دے رہا ہے جس کاراستہ اب روکانہیں جاسکتا? انہوں نے یہ بات راولپنڈی اورملتان میں 25 اپریل کوہونے والے پنجاب کنونشن کی تیاریوں کے سلسلے میں مصروف کارکنوں اورذمہ داروں سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی? الطاف حسین نے کہاکہ خدااس قوم کی حالت نہیں بدلتاجب تک وہ اپنی حالت بدلنے کیلئے جدوجہدنہ کریں، دنیامیں جہاں جہاں محروم لوگوں نے اپنی حالت بدلنے کیلئے میدان عمل میں آکرعملی جدوجہدکی اورقربانیاں دیں فتح ان کا مقدربنی، پاکستان کے غریب ومحروم عوام کوانکے حقوق دلانے کیلئے آسمان سے فرشتے نہیں اتریں گے بلکہ غریب ومتوسط طبقہ کے محروم عوام کوبھی اپنی قسمت بدلنے کیلئے خودجدوجہدکرنی ہوگی? انہوں نے کہاکہ یہ امرانتہائی خوش آئندہے کہ پنجاب کے غریب ومتوسط طبقہ کے عوام میں اپنے حقوق کیلئے تیزی سے بیداری آرہی ہے، عوام سمجھ رہے ہیں کہ ایم کیوایم ہی پاکستان کے سچے خیرخواہوں کی جماعت ہے ،وہ وقت آرہاہے کہ جب پنجاب کے ہرشہر،ہرمحلہ اور ہر گلی میں حق پرستی کے نعرے گونجیں گے اورہرجگہ ایم کیوایم کے پرچم لہرائیں گے? الطاف حسین نے کہاکہ25 اپریل پاکستان کی تاریخ کاانتہائی اہم دن ہوگا جب پنجاب کے شہروں لاہور، راولپنڈی اورملتان میں ایم کیوایم کا تاریخی پنجاب کنونشن ہوگا،آنے والی تاریخ میں یہ دن سنہرے حروف سے لکھاجائے گااورتاریخ اس دن کومحروم عوام کی تقدیربدلنے کے آغازکے دن کے طورپرلکھے گی? انہوں نے کہاکہ آج پورے ملک کے عوام لوڈشیڈنگ، غربت ، بیروزگاری، مہنگائی اوردیگرمسائل سے بہت پریشان ہیں اورخودکشی کرنے پر مجبورہیں ، انشاء اللہ ایم کیوایم کی جدوجہدپاکستان کے عوام کوان مسائل سے نجات دلائے گی اورملک کی قسمت بدلے گی ? ہم پاکستان کونہ صرف بچائیں گے بلکہ ملک کو جاگیرداروں، وڈیروں اورلٹیروں سے نجات دلائیں گے اور جب ملک میں ایم کیوایم کی حکومت ہوگی توہم ایسانظام قائم کریں گے جس میں تمام قومیتوں، فقہوں اورمذاہب کے ماننے والے تمام پاکستانیوں کو مساوی حقوق حاصل ہوں گے،سب برابرکے پاکستانی ہوں گے اورملک میں اقلیت کاکوئی تصورنہیں ہوگا? الطاف حسین نے راولپنڈی اورملتان میں پنجاب کنونشن کی تیاریوں میں مصروف پنجاب کے زونوں،اے پی ایم ایس او، شعبہ خواتین اورلیبرڈویژن سمیت پنجاب کے مختلف شعبوں کے کارکنوں اورذمہ داروں کوزبردست خراج تحسین کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان تنخواہ دارنہیں بلکہ سچے کارکنان ہیں جو کسی صلہ اورستائش کی تمناکئے بغیربے لوث کام کررہے ہیں اورجومحنت ولگن سے کام کرکے 25 اپریل کے پنجاب کنونشن کوتاریخی بنائیں گے ?