تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

جنوبی وزیرستان میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے جعلی فارم تقسیم

NoImage -
پشاور…ٹانک اور جنوبی وزیرستان میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے جعلی فارمزتقسیم کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے?جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں بینظیر انکم سپورٹ ایمرجنسی ریلیف پروگرام کے نام سے فارم تقسیم کیے گئے?عوام سے فی فارم35روپے جبکہ محکمہ ڈاک ٹانک کی جانب سے فارم اسلام آباد بھجوانے کے28روپے وصول کیے جارہے ہیں ?فارم کی تصدیق کے لیے جب اسلام آباد میں ڈی جی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر مختیار احمد سے رابطہ کیاگیا تو انہوں نے ٹانک میں ایسے کسی بھی پروگرام سے لا تعلقی کا اظہار کیا?ان کا کہنا تھا کہ جعلی فارم بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی?ادھر محسود قبائل کے عمائدین نے پولیٹیکل کمپاؤنڈ میں ہنگامی جرگہ کیا ?جس میں مطالبہ کیا گیا کہ جعلی فارم کے ذریعے عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.