تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ممبئی حملوں سے متاثر اوبرائے ہوٹل ڈیڑھ سال بعد کھولاجائیگا

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8687 -
ممبئی …ممبئی حملوں کے دوران تباہ ہونے والا فائیو اسٹار اوبرائے ہوٹل ڈیڑھ سال بعد دوبارہ کھولا جارہا ہے ? اوبرائے ہوٹل ممبئی کے ان تین ہوٹلوں میں سے ایک ہے جنہیں نومبر دو ہزار آٹھ میں ہونے والے حملوں میں شدید نقصان پہنچا تھا ? تاج محل پیلس ہوٹل اور ٹرائیڈنٹTrident ہوٹل حملوں کے فوراًٍ بعد جزوی طور پر کھول دیئے گئے تھے لیکن اوبرائے ہوٹل تقریباً ڈیڑھ سال تک بند رہا ? ہوٹل کے مالک کا لیام لیمبرٹ کا کہنا ہے کہ ہوٹل کے ہر کمرے کو دھماکوں ، گولیوں ، آگ ، دھوئیں اور پانی کی وجہ سے نقصان پہنچا تھا ? اس کی مرمت اور تعمیر نو پر ساڑھے تین سے چار کروڑ ڈالرز لاگت آئی ہے ? لیام لیمبرٹ نے بتایا کہ اوبرائے ہوٹل ہفتے سے دوبارہ کھولا جارہا ہے ? اور آئندہ ہفتے کے لئے37 بکنگ کرائی گئی ہیں ?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.