5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
اسلام آباد:تھانے میں آتشزدگی ، ایک شخص جاں بحق
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8687 -
اسلام آباد…اسلام آباد کے ایک تھانے میں لگنے والی آگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس حکام نے آتشزدگی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے? پولیس کے مطابق تھانہ آب پارہ کے گراؤنڈ فلور میں ایک ویلڈر رشید ویلڈنگ کا کام کررہا تھا کہ قریب پڑے ہوئے ڈنڈوں میں چنگاریاں گرنے سے آگ لگ گئی جس نے چاروں کمرون کو اپنی لپیٹ میں لے لیا? آتشزدگی کے باعث رشید جھلس کر زخمی ہوگیا جسے اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ دم توڑ گیا? آگ پر پونے دو گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا? آتشزدگی سے مال خانے کو معمولی نقصان پہنچا جبکہ ریکارڈ روم اور اسلحہ خانہ محفوظ رہا?