تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

رانافرقان سمیت ق لیگ کے رہنماؤں کی مصطفی کمال سے ملاقات

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8687 -
ملتان…مسلم لیگ (ق) کے پنجاب کے سابق رکن اسمبلی رانافرقان اورمسلم لیگ(ق) کی ضلعی عہدیداران نے متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسابق ناظم کراچی سید مصطفی کمال سے لوئر پنجاب زونل آفس ملتان میں خصوصی ملاقات کی اوران سے قائدتحریک الطاف حسین کے فکروفلسفے ،ایم کیوایم کی پالیسیوں اورکراچی میں ترقیاتی کاموں کی تفصیل سمیت مختلف امورپرتفصیلی تبادلہ خیال کیا?اس موقع پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن افتخاراکبررندھاواورحق پرست صوبائی وزیرسندھ فیصل سبزواری کے علاوہ لوئر پنجاب زونل کمیٹی کے ارکان اوردیگرذمہ داران وکارکنان بھی موجودتھے?مصطفی کمال نے رانافرقان اوردیگرمسلم لیگ(ق) کی ضلعی قیادت کوملتان آفس میں خوش آمدیدکہااور کہا کہ ہمارادوسراگھرہے یہاں کے عوام بھی قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کیلئے وہی جذبہ رکھتے ہیں جوکراچی کے عوام کے دلوں میں ہے ? انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ نے اصولوں پرکبھی سودے بازی نہیں کی اورہمیشہ عوام کی رائے اوران کی خواہشات مطابق فیصلے کیے ہیں،ایم کیوایم چاہتی ہے کہ پورا پاکستان کراچی وحیدرآبادکی طرح ترقی کرے اورملک میں عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل ہوں?انہوں نے کہاکہ میں اکیلا کچھ نہیں ہوں میرے پیچھے قائدتحریک الطاف حسین کی لیڈرشپ ہے جس نے مجھے گلی سے اٹھاکرملک کے سب سے بڑے شہرکاناظم بنایا? آج کراچی کی ترقی کاسہرابھی اسی لیڈرشپ کے سر جاتا ہے جس کے تعاون اوررہنمائی کے بغیر میں کچھ بھی نہیں کرسکتا تھا?انہوں نے کہاکہ کراچی کے عوام نے مجھے نہیں بلکہ الطاف حسین کوووٹ دیئے ، متحدہ قومی موومنٹ ملک کی واحد جماعت ہے جس میں چیک اینڈبیلنس ہے اور غلطی یاکرپشن کرنے والوں کامکمل احتساب کیاجاتاہے اوریہی وجہ ہے کہ ملک کی تاریخ میں اگرکسی جماعت نے اپنے منتخب نمائندوں کواستعفی? دلاکران کی نشستوں پرضمنی انتخاب کرے ہیں تواگر کسی جماعت کانام آتاہے جس نے اپنے منتخب نمائندوں تبدیل کیاہے تووہ صرف اورصرف ایم کیو ایم ہے?دریں اثناء ملتان زون آفس میں پنجاب کنونشن کی تیاریوں کے سلسلے میں جمع ہونیوالے کارکنان سے گفتگوکرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہاکہ ملک پرقابض استحصالی ٹولے نے ایم کیوایم کے خلاف منفی پروپگنڈہ کرکے پنجاب کے عوام کوسازش کے تحت الطاف حسین اورایم کیوایم سے دوررکھاگیااوریہ سب اس لئے کیاگیاکہ الطاف حسین نے کام ہی ایسے کیے تھے ،الطاف حسین نے ملک کے مضبوط ترین فرسودہ نظام کے خلاف آوازبلندکرنے کی جرات کی اورایک ایسانظریہ عوام کودیاجس سے خوف زدہ ہوکراستحصالی عناصر یہ سب کرنے پرمجبورہوگئے?انہوں نے کہاکہ اگرالطاف حسین بھی دیگرسیاسی ومذہبی رہنماؤں کی طرح ملک میں سیاست کرتے اورخودیااپنے رشتے داروں کونوازتے توکسی کی ہمت نہیں تھی کہ وہ ان کے یاان کی جماعت کیخلاف ایک لفظ بھی بول سکتا?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.