5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
آئی پی ایل متنازع،فرنچائز کے مالی معاملات کی تحقیقات
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8687 -
ممبئی…انڈین پریمیئر لیگ کے سربراہ للت مودی کے اسکینڈلز منظر عام پر آنے کے بعد اب آئی پی ایل سے وابستہ ٹیموں کی شامت آگئی ہے، بھارتی انکم ٹیکس کے افسران نے آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈرزاور چنائی سپر کنگز کے دفاتر پر چھاپے مارے ہیں جبکہ پریٹی زنٹا،نیس واڈیااوردیگرکونوٹس جاری کردیئے گئے ہیں? آئی پی ایل اور للت مودی سے جڑے تنازعات میں ہر روز ایک نیا رخ سامنے آرہا ہے، تازہ پیش رفت میں انکم ٹیکس افسران نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور چنائی سپر کنگز کے دفاتر پر چھاپہ مارا ہے ، اطلاعات کے مطابق کولکتہ نائٹ رائیڈز میں للت مودی کے پچیس فیصد خفیہ شیئرز ہیں جبکہ چنئی سپر کنگز کی مدر کمپنی انڈین سمیٹ میں للت مودی کی مداخلت پر بھی پوچھ گچھ کی گئی ? بھارتی میڈیا کے مطابق انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے آئی پی ایل کی ٹیم کنگز الیون پنجاب کے مالکان ادکارہ پریٹی زنٹا ، نیس واڈیا اور راجستھان رائلز کے مالکان کو بھی پوچھ گچھ کیلئے نوٹس جاری کردیئے ہیں، جبکہ آئی پی ایل کمشنر للیت مودی سے پوچھ گچھ کی گئی ہے? میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے للت نے کہا کہ وہ کسی صورت بھی اپنا عہدہ نہیں چھوڑیں گے ، انہیں یقین ہے کہ بی سی سی آئی ان کا ساتھ نہیں چھوڑے گا?للت مودی کا کہنا ہے کہ ہم تمام لوگ ایک نقطے پر متفق ہیں ، گورننگ کونسل کے اجلاس میں تمام فیصلے متفقہ طور پر کیے جائیں گے ، میں تمام الزامات کو غلط ثابت کردوں گا، پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے وہ چیئرمین کے حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے?