5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
شعیب اورثانیہ کل کراچی پہنچیں گے
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8688 -
لاہور…نوبیاہتا جوڑے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے کل ممبئی سے کراچی اور پھر لاہورپہنچے کا امکان ہے ?شعیب ملک کے خاندانی ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا حیدر آبادکن سے ممبئی پہنچ چکے ہیں جہاں وہ ایک رات قیام کرنے کے بعد جمعرات کی سہ پہر قومی ائیر لائین سے کراچی پہنچیں گے ? جہاں سے پہلی دستیاب پرواز سے ان کے لاہور آنے کا امکان ہے ? لاہور میں وہ مال روڈ کے فائیو سٹار ہوٹل میں ہی قیام کریں گے ?25 اپریل کو سیالکوٹ میں ہونے والا استقبالیہ تاحال خدشات کا شکارہے اگرپروگرام کے مطابق استقبالیہ منعقد ہوتاہے تو پھرشعیب ملک اورثانیہ مرزا25 اپریل کی صبح سیالکوٹ روانہ ہوں گے ? خاندانی ذرائع نے بتایا کہ27 اپریل کولاہورمیں ہونے والے ولیمے کے کارڈز صدر اوروزیراعظم کو بھجوانے کے علاوہ وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف ، مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف ، گورنر پنجاب سلمان تاثیر، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اعجاز بٹ اور سابقہ اور موجودہ کرکٹرز کو مدعو کیا جائے گا ? قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پاکستان میں نہ ہونے کی وجہ سے ولیمے میں شریک نہیں ہو سکیں گے ?