5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے سابق صدریوآن انتونیو سمارانچ انتقال کرگئے
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8688 -
کراچی…انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے سابق صدریوان انتونیو سمارانچ89برس کی عمر میں انتقال کرگئے،وہ اکیس سال تک آئی او سی کے سربراہ رہے?یوان انتونیوسمارانچ سترہ جولائی انیس سو بیس کو بارسلونا میں پیداہوئے?انہیں کئی باراولمپک گیمزکے لیے اسپینش دستے کاشیف ڈی مشن مقررکیاگیا?1974سے 1978تک وہ آئی اوسی کے نائب صدرجبکہ1980میں انہیں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کاساتواں صدر منتخب کیاگیا?سمارانچ کے دور میں اولمپک گیمز کے معیارمیں مسلسل بہتری آتی رہی ،1970کی دہائی میں اولمپک کمیٹی شدیدمالی مسائل سے دوچارتھی لیکن سمارانچ کے صدربننے کے بعدآئی اوسی نے اسپانسرشپ کے نئے معاہدے کیے جس کی بدولت آئی اوسی کومالی استحکام ملا،جہاں سمارانچ کی خدمات کویادرکھاجائے گاتووہیں ان کے دور میں آئی اوسی پرکرپشن کے الزامات بھی سامنے خصوصاًدوہزاردو کے ونٹراولمپکس کی میزبانی کاتنازعہ زبان زدعام رہاجب بعض آفیشلزنے رشوت لے کرسالٹ لیک کے حق میں ووٹ دیا?دوہزارایک میں سمارانچ نے خرابی صحت کی وجہ سے آئی اوسی کی صدارت کاامیدواربننے سے معذرت کرلی،ان کی جگ جیک روگ کوآئی اوسی کاصدرمنتخب کیاگیا?