5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کولکتہ نائٹ رائڈرنے واجبات ادا نہیں کئے، شعیب اختر
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8688 -
کراچی…پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ وہ مکمل فٹ ہیں ،ون ڈے کرکٹ کے ساتھ ٹیسٹ بھی کھیلنے کا خواہشمند ہوں، کولکتہ نائٹ رائڈر اور اس کے مالک شاہ رخ خان نے واجبات ادا نہیں کیے ، جس پر مایوسی ہوئی ہے ?نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولرشعیب اختر نے کہا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کیلئے تیار ہیں ، انہوں نے کسی سیریز کوٹارگٹ نہیں بنایا، ان کی خواہش ہے کہ پاکستان ٹیم کو ورلڈ کپ 2011 کے فائنل تک پہنچا کر فتح دلاؤں ?فاسٹ بالر شعیب اختر نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائیٹ رائڈرز سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے واجبات کی ادائیگی جلد ازجلدکی جائے،وہ شاہ رخ خان اور آئی پی ایل کی انتظامیہ سے ناخوش ہیں، لیکن وہ ان کے خلاف عدالت میں نہیں جائیں گے ?فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل کے تیسرے ایڈیشن کیلئے تمام پاکستانی کرکٹرز کو اندازہ تھا کہ انہیں ، نہیں لیا جائے گا لیکن اس کے باجود کھلاڑیوں نے اپنے نام پیش کئے،جو بے عزتی کا باعث بنی?