5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
لاہور:بکرا منڈی میں آتشزدگی،ہزاروں روپے کا سامان خاکستر
NoImage -
لاہور.. ...... . لاہور کی بکر منڈی میں آگ لگنے سے بیوپاریوں کا ہزاروں روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا تاہم اہل علاقہ اور ریسکیو ٹیم نے بروقت کوشش کر کے سینکڑوں بکروں کو بچا لیا?ریسکیو ٹیم کے مطابق بکرمنڈی میں بیوپاریوں نے گھاس پھوس اور ترپال ڈال کر جھونپڑیاں بنائی ہوئی تھیں جن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی?دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری منڈی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا? لوگوں نے ریسکیو اور فائر بریگیڈ کے عملے کے ساتھ مل کر سینکڑوں بکروں کو وہاں سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیالیکن درجنوں بیوپاریوں کے ٹھکانے جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے?ریسکیو ٹیم نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ آگ سگریٹ سلگانے سے لگی ?