5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ایران کے خلاف فوجی کارروائی خارج از امکان نہیں،پینٹاگون
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8688 -
واشنگٹن.. . .. .....امریکا نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی خارج از امکان نہیں، حملے کی صورت میں ایران کے سرحدی ملکوں میں تعینات امریکی فوجوں پر حملے کا خطرہ ہے ?پینٹاگون کے پریس سیکریٹری جیف موریل Geoff Morrell نے کہا ہے کہ ایران کے متنازع جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کی حکمت عملی میں تبدیلی نہیں آئی?انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھیں جائیں گی?پینٹاگون کے پریس سیکریٹری نے مزید کہا ہے کہ اگر تہران پر حملہ کیا گیا تو عراق اور افغانستان سمیت ایران کے سرحدی ملکوں میں تعینات 2 لاکھ فوجیوں افواج پر تہران کے حملے کا امکان ہے?