5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
برطانیہ :ڈیوڈ کیمرون پر انتخابی مہم کے دوران انڈہ پھینک دیاگیا
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8688 -
لندن. . . .. . .. .. .رہنماوں پرجوتے پھینکنے کارواج آج کل کم ہواہے مگران پرانڈے پھینکنے کی پرانی روایت آج اس وقت پھرتازہ ہوگئی ہے جب برطانیہ میں حزب اختلاف کے رہنماڈیوڈکیمرون پرایک طالب علم نے انڈہ پھینک دیا?کنزریٹولیڈرڈیوڈکیمرون کارن وال میں طلبہ سے خطاب کرکے باہرنکل رہے تھے کہ اچانک ایک نوجوان نے ان پرانڈہ پھینکاجس سے انکی شرٹ کاپچھلاحصہ داغ دارہوگیا?اپنے ردعمل میں کیمرون نے ایسی باتوں کوانتخابی مہم کے دوران پیش آنیوالے واقعات میں سے ایک ٹہرایااورکہاکہ انہوں نے فلسفہ کایہ پرانامسئلہ آج حل کرلیاہے کہ دنیامیں انڈہ پہلے آیاتھایامرغی ?کیمرون پرانڈہ پھینکنے والے نوجوان کوگرفتارکرلیاگیاہے?سن دوہزارایک میں لیبرپارٹی کے لیڈرجان پریسکوٹ پربھی ایک کسان نے انڈہ پھینک دیاتھامگرپریسکوٹ نے جواب میں اسے مکا دے ماراتھا?