5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بیلجیم: برقع پر پابندی عائد کرنے سے متعلق بل کی منظوری کا امکان
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8688 -
برسلز. . .. . . ... بیلجیم میں خواتین کونقاب کرنے سے روکنے اور برقع پر پابندی عائد کرنے سے متعلق بل کی آج پارلیمنٹ سے منظوری کا امکان ہے? بیلجیم میں خواتین کے حجاب سے متعلق وفاقی پارلیمنٹ کی داخلہ کمیٹی نے 31 مارچ کو ووٹنگ کرائی تھی، جس میں متفقہ طور پر ملک بھر میں حجاب کرنے اور برقعہ پہننے پر پابندی عائد کرنے کے حق میں ووٹ دیے گئے تھے،آج پارلیمنٹ سے اس قانونی مسودے کی صورت میں منظور ہونے کا امکان ہے?برقعے سے متعلق بل میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی اجازت کے بغیرخلاف ورزی کرنے والی خاتون کو 20 سے 34 ڈالرزتاوان یا سات دن جیل میں رہنے کی سزا مل سکتی ہے?