تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

چھوٹے دہشتگرد گروپ امریکا کیلئے بڑا خطرہ بن سکتے ہیں،امریکی انٹیلی جنس

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8688 -
واشنگٹن. . . ... . .امریکی نیشنل انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ آنے والے برسوں میں چھوٹے دہشت گرد گروپ امریکی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے لیے بڑا خطرہ بن سکتے ہیں?امریکی نیشنل انٹیلیجنس ڈائریکٹر ڈینس بلئیرنے شمالی ورجینیا میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں موجود القاعدہ کے رہنما بھرتی اور مالی تعاون حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں? صومالیہ اور یمن میں موجود چھوٹے چھوٹے گروپس کی جانب سے حملوں کا امکان ہے تاہم ان کا پتہ چلانا اوربچنا مشکل ہے? ان کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ امریکی انٹیلیجنس ایجنسیاں نائن الیون جیسے کسی حملے کو روک سکتی ہیں لیکن چھوٹے حملوں کو روکنا انٹیلی جنس ایجنسیوں کے لیے زیادہ مشکل ہوگا? امریکی نیشنل انٹیلے جنس ڈائریکٹر نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے مختلف گروپس اور انٹر نیٹ کے ذریعے دہشت گردوں سے تربیت حاصل کرنے والے افراد چیلنج بن سکتے ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.