تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

فورسز کی کارروائی،اورکزئی ایجنسی اورسوات میں11شدت پسند ہلاک

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8689 -
پشاور…اورکزئی ایجنسی اور سوات میں گیارہ شدت پسند ہلاک ہوگئے?اپر اورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں نے بنیادی صحت کے مرکز کو تباہ کردیا?اورکزئی ایجنسی میں آج صبح علاقہ مشتی میں شدت پسندوں اور فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں سات شدت پسند ہلاک اور دیگر نو زخمی ہوگئے ?دوسری جانب اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ اخون کوٹ میں شدت پسندوں نے بنیادی مرکز صحت کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا?سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقے سیگرام میں آج صبح سیکیورٹی فورسز کے اہلکارکوزہ بانڈئی جا رہے تھے کہ راستے میں شدت پسندوں نے ان پر فائرنگ کردی? جوابی کارروائی میں چار شدت پسند ہلاک ہوگئے?خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پرسیکیورٹی فورسز نے شیلنگ کی تاہم فوری طور پر کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے?اورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کا شدت پسندوں کے خلاف ایک ماہ سے آپریشن جاری ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.