تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

حامد کرزئی نے اگلے ماہ ہونے والا اہم قومی امن جرگہ ملتوی کر دیا

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8689 -
کابل…افغان صدر حامد کرزئی نے اگلے مہینے ہونے والا اہم قومی امن جرگہ ملتوی کردیا ہے?جنگ زدہ ملک میں قیام امن کیلئے طلب کیا گیا جرگہ دو سے چار مئی تک ہونا تھا جس میں افغانستان بھر سے ایک ہزار چار سو قبائلیوں سمیت سیاسی اور قومی رہنماؤں نے شرکت کرنا تھی? افغان حکام کے مطابق امن جرگہ ملتوی کرنے کی ایک اہم وجہ صدر کرزئی کا دس سے تیرہ مئی تک دورہ واشنگٹن ہے جبکہ اراکین پارلیمان نے بھی انتخابات کیلئے رجسٹریشن میں مصروفیات کی وجہ سے التوا کا مطالبہ کیا تھا? فی الحال نئی تاریخ کا اب تک فیصلہ نہیں ہوا ہے? اس سے پہلے پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکی نمائندے رچرڈ ہالبروک کہہ چکے ہیں کہ امن جرگہ بیس مئی تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.