تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پی ٹی سی ایل کی نجکاری کے بعد حکومت کو60ارب کا نقصان ہوا، سینیٹر وقار

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8689 -
اسلام آباد…وفاقی وزیر نجکاری سینیٹر وقار احمد خان نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بتایا ہے کہ پی ٹی سی ایل کی نجکاری کے بعد سے حکومت کو ساٹھ ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے? کمیٹی کے چیئرمین نواب علی وسان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر نجکاری نے بتایا کہ پی ٹی سی ایل کی نجکاری میں حکومت نے 41 ارب روپے ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک اور بیس ارب روپے اتصلات انتظامیہ کو منیجمنٹ فیس کی مد میں ادا کئے ہیں? ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس ڈیل کو ختم نہیں کرنا چاہتی اور جائداد کی منتقلی کو جلد از جلد مکمل کرنا چاہتی ہے? انہوں نے بتایا کہ بتیس سو جائدادوں میں سے پی ٹی سی ایل انتظامیہ کو ستائس سو جائدادیں منتقل کی جا چکی ہیں? ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس عمل کو پورا کر کے جلد ہی اتصلات سے اسی کروڑ ڈالر کی رقم وصول کر لے گی? اجلاس کے دوران کمیٹی کے چیئرمین نواب علی وسان نے کہا کہ کمیٹی اس بات کی انکوائری کرے گی، کہ فروخت کے معاہدے میں ملکی مفاد کے خلاف شقیں کس طرح شامل کی گیئں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.