5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ثانیہ مرزا بہترین کھلاڑی کے علاوہ ایک شاندار طالبہ بھی رہی ہیں
NoImage -
حیدرآباد دکن…بھارت کی معروف ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ بھارت کی بہترین ٹینس کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھی طالب علم بھی رہی ہیں? ان کا اسکول آج بھی انہیں یاد اور ان پر ناز کرتا ہے?15 نومبر 1986کو حیدرآباد دکن میں پیدا ہونے والی ثانیہ مرزا نے ابتدائی تعلیم شہر کے بڑے تعلیمی ادارے نصر اسکول سے حاصل کی? اسی اسکول سے پہلے انہوں نے میٹرک اور اس کے بعد انٹر کیا?ان کے اسکول کی فاؤنڈر پرنسپل ڈاکٹر انیسہ خان کے مطابق پورے اسکول کو ان پر ناز تھا جہاں وہ مہمان خصوصی بن کر بھی آتی رہی ہیں?انٹرنیشنل سطح پر سنگلز میں 27 اور ڈبلز میں 18ویں عالمی رینکنگ تک پہنچنے والی ثانیہ مرزا نے نفسیات میں مزید تعلیم حاصل کی?دوہا ایشین گیمز کے موقع پر جیو نیوز سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ماہر نفسات بننا چاہتی ہیں? عوامی سطح پر بھارت میں اس شادی پر ملا جلا ردعمل پایا جاتا ہے?لوگ اس شادی پر خوش ہیں تو کچھ کے خیال میں انہیں بھارت میں ہی شادی کرنی چاہیے تھی?نصر اسکول میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ثانیہ مرزا کے اسکول کی پرنسپل بیگم انیسہ خان نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ انہیں شعیب ملک کی طبعیت کا علم نہیں لیکن ثانیہ بھارت میں شادی کرتیں تو زیادہ خوشی ہوتی?حیدرآباد دکن میں ثانیہ مرزا کی شادی کا چرچا ہر طرف رہا?یہ جوڑی پچھلے کئی ہفتوں سے میڈیا کی توجہ کا مرکز ہے?دنیا میں شادی کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والا یہ اسٹار جوڑا اب اپنے ولیمے کی تیاریاں کر رہا ہے?ولیمہ پاکستان میں ہوگا? یہی وجہ ہے کہ گزشتہ کئی روز سے ثانیہ مرزا کے گھر کے باہر سناٹا ہے?کل اسی بالکونی میں شعیب ملک کھڑے دکھائی دیتے تھے اور اب رقص اور جشن پاکستان میں شروع ہونے کو ہے?