5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ہوا میں معلق دکھائی دیتے ناقابل یقین فن پارے
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8689 -
بلفاسٹ…سینٹرل مانیٹرنگ…شمالی آئرلینڈ کے شہر بلفاسٹ سے تعلق رکھنے والی آرٹسٹ کلائر مورگن حقیقت سے قریب ترین اور متحرک و معلق نظر آنے والے مجسمے تخلیق کرنے میں ماہر ہیں? حال ہی میں فنکارانہ ذہن اورتخلیقی ہنر سے مالامال اس آرٹسٹ نے ایسے نمونے ڈیزائن کیے ہیں جو حقیقت سے بے انتہا قریب ہیں ?ان حقیقت سے قریب ترین اور متحرک نظر آنے والے شاہکار مجسموں اور سجاوٹی اشیاء کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے جیسے کوئی شے ہوا میں معلق نیچی کی طرف گِر رہی ہے?پَر،پھل اور پھولوں کو ان مجسموں میں ڈھالنے اور حقیقت کا روپ دینے کے لیے کلائر نے نائلون کی تاروں کا استعمال کیا ہے?