تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

اسٹار پلس میرے شوہر کا معاوضہ بر داشت نہیں کرسکتا، شلپا شیٹھی

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8689 -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی وڈ اداکارہ اور راجستھان رائل کی مشترکہ مالک شلپا شیٹھی اداکاری کے علاوہ اپنے کھر ے پن کے لیے بھی مشہور ہیں? شاید یہی وجہ تھی کہ وہ ٹی وی ریالٹی شو ’بگ برادر‘ کی فاتح قرار پائی تھیں?شلپا کے اس کھر ے پن کا اندازہ ”ذرا نچ کے دکھا “ سے متعلق پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب سے بھی لگایا جا سکتاہے ?ریالٹی شو ”ذرا نچ کے دکھا“ کی جج شلپا سے جب یہ سوال کیا گیا کہ ان کے ساتھ اس شو میں ان کے شوہر راج کندرا کیو ں شریک نہیں، تو انہوں نے کسی لگی لپٹی کے بغیر ہنستے ہوئے کہا کہ اسٹار پلس میرے شوہر کا معاوضہ دینے کی استطاعت نہیں رکھتا?چینل جتنے پیسے دے رہا ہے اتنے معاوضے میں صرف میں ہی آسکتی ہوں میرے شوہر نہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.