5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کھانے میں نخرے دکھانے والے بچوں پر والدین نگاہ رکھیں،ماہرین
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8690 -
لندن…ماہرین طب نے کہا ہے کہ جو بچے غذا میں بہت زیادہ انتخاب کرنے کے عادی ہوتے ہیں والدین اور اساتذہ کو ان پر گہری نظر رکھنی چاہے? یہ ذہنی بیماری”آٹزم“ کی ایک گہری علامت ہے اور آٹزم کے شکار بچوں میں عام ہے? بچوں کی صحت سے متعلق ایک معروف جریدے میں شائع ہونے والے والی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ اس بیماری کا شکار بچے مختلف غذائی اشیاء کو کھانے سے انکار کر دیتے ہیں? اگر آپ کا بچہ خوراک کے مختلف گروپوں میں شامل کھانوں اور کھانے والی اشیاء استعمال کرنے سے انکار کرنے کا عادی ہے تو اس بارے میں فوری متوجہ ہونا چاہئے? پروفیسر لینڈا بیڈنی نے مزید کہا ہے کہ اس بیماری میں مبتلا بچے غذائی مسائل سے دوچار ہوتے ہیں اور صرف مخصوص اشیاء کو ہی استعمال کرتے رہتے ہیں? ماہرین نے کہا ہے کہ انتخاب کی عادت ایک اہم علامت ہے? اس کے علاوہ ایسے بچوں کو زبان سیکھنے ، اظہار بیان، سماجی تفاعل اور ردعمل کے ساتھ ساتھ رجعت پسند رویوں سے بھی واسطہ پڑتا ہے?