5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
تمباکو کے اجزاء سے بنی ٹافیوں کے مضر اثرات میں شدت سے اضافہ
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8690 -
واشنگٹن…ایک نئی طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ تمباکو کے اجزاء کوشامل کر کے تیار کی جانے والی ٹافیوں اور چوسنے والی گولیوں کے مضر اثرات تیزی سے بڑھ رہے ہیں? خاص طور پر بچوں کو اضافی نکوٹین کی وجہ سے شدید نوعیت کے طبی مسائل سے واسطہ پڑ رہا ہے? یہ گولیاں اور ٹافیاں سگریٹ کی عادت چھڑانے کیلئے استعمال کی جاتی ہیں مگر ان کو استعمال کرنے والے نوجوان لوگوں میں پہلے سے زیادہ نکوٹین کی طلب بڑھ رہی ہے? فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے ان گولیوں اور ٹافیوں سے متعلق نوجوانوں کو اپیل کی ہے کہ وہ ان کا استعمال ترک کر دیں? سال 2009ء میں آر جے ریانولینڈ تمباکو کمپنی نے منہ میں حل ہونے والی ان ٹافیوں کو بطور مصنوعات مارکیٹ میں متعارف کرایا ? اس کے علاوہ دیگر ملتی جلتی اشیاء بھی متعارف کرائی گئیں? ایک سروے کے مطابق ان گولیوں کی وجہ سے اب تک 6 ہزار 724 بچوں کو طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑا? بہت چھوٹے بچوں میں سر چکرانے ، الٹی ، قے کی شکایات دیکھی گئیں?