تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

سابق ارکان اسمبلی نذیر جٹ اور اللہ وسایا الیکشن کیلئے نااہل قرار

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8690 -
لاہور…لاہورہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے جعلی ڈگریاں رکھنے کے الزام میں اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے والے این اے167بورے والا،پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی259مظفرگڑھ سے پیپلزپارٹی کے سابق اراکین پارلیمنٹ کو دوبارہ الیکشن لڑنے سے روک دیا?الیکشن لڑنے کیلئے ناہل قراردیئے جانے والوں میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 167بورے والا سے مسلم لیگ(ق)کے مستعفی ایم این اے چوہدری نذیراحمد جٹ اورپنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی259مظفرگڑھ سے پیپلزپارٹی کے سابق رکن اللہ وسایا المعروف چنوں خان لغاری شامل ہیں?یہ دونوں سابق ارکان جعلی ڈگریوں کے الزام میں سپریم کورٹ سے نااہلی کے متوقع فیصلے سے قبل اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوگئے تھے? نذیر جٹ اوراللہ وسایاکو ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی نے ٹکٹ دیئے تھے، جس کیخلاف ان کے مخالف امیدواروں نے الیکشن ٹریبونل سے رجوع کیاجس پرجسٹس ناصرسعیدشیخ کی سربراہی میں تین رکنی الیکشن ٹریبونل نے دونوں امیدواروں کو الیکشن کیلئے نااہل قرار دے دیا،اورکہاکہ جو لوگ جعلی ڈگریوں کی وجہ سے سپریم کورٹ کے متوقع فیصلے سے قبل مستعفی ہوجائیں،وہ ضمنی الیکشن لڑنے کے بھی اہل نہیں ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.