تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

انتظامی اور ترسیلی نظام بہتر بناکر 13سو میگاواٹ بجلی بچائی جاسکتی ہے

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8690 -
کراچی …نیشنل انرجی کنزرویشن سینٹر کے منیجنگ ڈائریکٹر فرید اللہ خان نے کہا ہے کہ صرف انتظامی امور اور ترسیل کے نظام میں بہتری سے یومیہ1200 سے 1300 میگاواٹ کی بجلی بچائی جاسکتی ہے? نیشنل انرجی کنزرویشن سینٹر کے منیجنگ ڈائریکٹر نے فرید اللہ خان کی جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت ہفتے میں دو روز کی چھٹی کے لیے اقدامات لیتی ہے تو یومیہ2500 میگاواٹ بجلی کی بچت کی جاسکتی ہے? اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے ماہر معاشیات صائم علی کا کہنا ہے کہ مختلف اداروں میں زیر گردش قرضوں کے باعث توانائی کے بحران میں اضافہ ہورہا ہے?دوسری جانب اپٹما پنجاب کے چیئرمین گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ ہفتے میں دو روز کی تعطیلات سے صنعتیں تباہ ہوجائیں گی اس لیے حکومت کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے کاروباری طبقے کو اعتماد میں لینا ضروری ہے?ہمیں سب سے پہلے بجلی بند پاور پلانٹ کو چلانے کے لیے اقدامات کرنے چاہیے اور پیپکو کو یومیہ40 کروڑ کیوبک فٹ گیس فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ تمام پاور پلانٹ کو چلائے جاسکے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.