5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
تربیلا اورمنگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ جاری
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8690 -
لاہور…تربیلا اورمنگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ? منگلاڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے54.6فٹ جبکہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے5.88فٹ بلند ہوگئی?محکمہ موسمیات کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1383.88فٹ ہوگئی اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح1094.60فٹ ہے?تربیلا میں پانی کی آمد43ہزار900،اخراج35ہزارکیوسک اور منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 55ہزار793،اخراج28ہزارکیوسک ہے?تربیلاڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ76ہزار ایکڑفٹ جبکہ منگلامیں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ5 لاکھ 9 ہزارایکڑ فٹ ہے?