5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
تقسیم زر کے لحاظ سے لندن دنیا کا سب سے زیادہ غیر مساوی شہر،تحقیق
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8690 -
لندن…فارن ڈیسک…دولت مند افراد کے لحاظ سے لندن دنیا کا سب سے زیادہ غیرمساوی شہر ہے?برطانوی اخبار گارجین نے ایک تحقیق کے حوالے سے بتایا کہ لندن کے دس فی صد امیر ترین لوگ غریبوں کی دس فیصد تعداد سے273گنا دولت مند ہیں اور امیری کا یہ خلا لندن میں دولت کی غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے ہے?یہ صورت حال اس دور سے چلتی آرہی ہے جب دولت مند غلام رکھتے تھے?نیو یارک،اسٹاک ہوم اور سڈنی میں بھی کافی دولت مند لوگ ہیں لیکن لندن میں سب سے زیادہ امیر لوگ پائے جاتے ہیں?اس امارت کے پیچھے لندن میں کاروبار کا غیر مساویانہ طریقہ کار ہے?یہی وجہ ہے کہ دنیا کے امیر ترین افراد اپنے کاروبار کے لئے اسی شہر کا انتخاب کرتے ہیں?اس کے علاوہ لندن میں بے روزگاری کی شرح بھی بہت زیادہ ہے جو کہ 8.9فی صد ہے جب کہ رواں برس تین ماہ میں 22ہزار لوگوں کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا?