تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

باربرا موری اور سوزن روشن کے درمیان خوشگوار تعلقات

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8690 -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بھارتی ہدایتکار راکیش روشن کی فلم کائٹس میں ہریتک کے ساتھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہونے والی اداکارہ باربرا موری کے ہریتک کی اہلیہ سوزن سے اچھے تعلقات قائم ہیں?گذشتہ سال یہ افواہیں میڈیامیں خبروں کی زینت بنی تھیں کہ باربرا موری اور ہریتک کا افئیر چل رہا ہے جس کے باعث سوزن غصے میں اپنے بچوں کے ساتھ والدین کے گھر منتقل ہوگئی ہیں تاہم یہ تمام قیاس آرائیاں اورا فواہیں اس وقت دم توڑ گئیں جب گذشتہ دنوں فلم کی پروموشن کے سلسلے میں بھارت پہنچنے والی میکسیکن اداکارہ باربرا موری کا سوزن اور گھر والوں نے انتہائی محبت اور خلوص سے استقبال کیا?سوزن نے اپنے ٹوئٹر پروفائل پر کائٹس فلم کی ٹیم کے یکجا ہونے اور موج مستی کرنے کا احوال لکھا ہے اور کہا ہے کہ وہ بہت خوش ہیں کہ باربرا بھارت میں دوبارہ موجود ہیں لیکن یہ حقیقت تو آنے والا وقت ہی آشکار کرے گا کہ یہ بات کس حد تک درست ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.