5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
اذلان شاہ ٹورنامنٹ: ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کل سے شروع ہوگا
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8691 -
لاہور…اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کل سے شروع ہوگا ،30کھلاڑی آج ٹیم مینجمنٹ کو رپورٹ کریں گے? پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے33ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا تھا لیکن کپتان ذیشان اشرف،وسیم احمد اور اختر علی نے آرام کی غرض سے ایونٹ میں شرکت سے انکار کردیا ہے، جس کی وجہ سے کیمپ میں کھلاڑیوں کی تعداد30رہ گئی ہے،پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی آج شام منیجرو چیف کوچ خواجہ جنید،معاون کوچ احمد عالم کو رپورٹ کریں گے اور کل سے صبح و شام دو سیشن میں ٹرینگ کا آغاز کریں گے،اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ6مئی سے ملائیشیا کے شہر ایپو میں شروع ہوگا?