تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

وکٹ پرٹھہر کر کھیلنے کا عزم لیکر جانیوالے عمران نذیر چوتھی گیند پر آؤٹ

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8691 -
کراچی …کرکٹرزکہتے کچھ اورکرتے کچھ ہیں،اس بات کاعملی ثبوت دیا ٹیسٹ کرکٹر عمران نذیرنے کراچی میں جاری پینٹ اینگولرکپ کے دوران،جب وہ کریز پر ٹھہر کرکھیلنے کاعزم لیے گراؤنڈ میں گئے،لیکن عادت سے مجبورعمران نذیرپہلی ہی گیند سے جارحانہ موڈ میں نظرآئے،اورچوتھی گیندپروکٹ گنوابیٹھے? بیٹسمین عمران نذیر وکٹ پر جانے سے پہلے کہتے رہے کہ وہ اب جلد بازی نہیں کریں گے اوروکٹ پررک کرکھیلنے کی کوشش کریں گے،لیکن جب عمران نذیر وکٹ پر گئے تو وہی ڈھاک کہ تین پات،تین چوکے لگانے کے بعد وہ شعیب اختر کیBALL پر کلین بولڈ ہوگئے ،گوجرنوالہ سے تعلق رکھنے والے عمران نذیر28سال کے ہوچکے ہیں ، اور اب وہ اپنا بیٹنگ اسٹائل تبدیل کرنا چاہتے ہیں،عمران نذیر کو کوئی شکوہ شکایت نہیں ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.