تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کوٹ ادو پاور کمپنی کا 280میگاواٹ کا پاور پروجیکٹ بند

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8691 -
کراچی …کوٹ ادو پاورکمپنی نے کہا ہے کہ مختلف اداروں میں زیر گردش قرضوں نے280 میگاواٹ کے پاور پروجیکٹ کوبند کرنے پر مجبور کردیا?کوٹ ادو پاور کمپنی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ280 میگاواٹ کے اس پروجیکٹ کو ختم کرنے کی بنیادی وجہ مختلف اداروں میں زیرگردش قرضے ہیں،اس پروجیکٹ کی تعمیر پر لاگت کا تخمینہ35 کروڑ ڈالر لگایا گیا تھا? ماہرین کے مطابق اس وقت مختلف اداروں میں زیر گردش قرضوں کی مالیت235 ارب روپے سے تجاوز کرگئی ہے اور کوٹ ادو پاور کمپنی کو بجلی فروخت کے واجبات کی عدم وصولی اور پاکستان اسٹیٹ آئل کو 20 ارب روپے سے زائد کی ادائیگی کے باعث پروجیکٹ کو چلانا مشکل ہوگیا تھا?اس وقت کوٹ اددو پاور کمپنی کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت1600 میگا واٹ ہے جبکہ بجلی1280 میگاواٹ پیداہورہی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.